چنڈی گڑھ : پنجاب کے سابق پولیس ڈائریکٹر جنرل محمد اظہار عالم کا آج موہالی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 72 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اظہارعالم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ “مجھے محمد اظہار عالم کی وفات کی خبر سن کر افسوس ہوا جنہوں نے پنجاب وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ اظہار عالم پنجاب پولس کے سابق ڈائریکٹر جنرل تھے ۔سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی روح کے سکون اور لواحقین سے صبر کی دعا کی۔