چنڈی گڑھ: پنجاب بی جے پی کے صدر اشونی شرما کی قیادت میں مختلف لیڈر اپنی پارٹیوں کو الوداع کہتے ہوئے منگل کو یہاں بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔اس موقع پر شرما نے ان سب کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی کے سروپا دیکر باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری جیون گپتا بھی موجود تھے۔گپتا نے کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈروں میں لدھیانہ کے سابق کونسلر گردیپ سنگھ نیتو کے علاوہ سندیپ کمار بھگت، امرجیت سنگھ بٹو، اجیت سنگھ کپور، بلاک کمیٹی ممبر جگ دیو سنگھ لہل شامل ہیں۔
ان لیڈروں نے کہا کہ یہ سبھی مرکز کی نریندر مودی حکومت کی عوام نواز پالیسیوں سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں اور پارٹی کے لیے انتھک محنت کریں گے ۔