پنجہ گٹہ میں رہزنی کی واردات

   

حیدرآباد : /7 اگست (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں رہزنی کی ایک واردات پیش آئی جس میں ایک پارچہ تاجر کو نامعلوم رہزنوں نے لوٹ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ محمد کاشف ساکن منڈی میرعالم جس کا تعلق اترپردیش کے غازی آباد سے ہے آج صبح اپنی موٹر سائیکل پر کپڑے فروخت کرنے کیلئے امیرپیٹ جارہا تھا کہ پنجہ گٹہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم افراد اس کا تعاقب کرتے ہوئے روک لیا اور سابق میں اسے کپڑے خریدنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اچانک بحث و تکرار شروع کردی ۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے محمد کاشف کے قبضہ سے ملبوسات اور نقد رقم جس کی مالیت 65 ہزار بتائی جاتی ہے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی تلاش شروع کردی ۔