شہر میں قتل کے واقعات میں اضافہ پر کمشنر پولیس کا سخت نوٹ
حیدرآباد۔/13 جولائی، ( سیاست نیوز) کمشنر پولیس نے شہر میں 8 انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے آج رات احکامات جاری کردیئے ۔پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر پولیس سے وابستہ انسپکٹر مسٹر کنکیا کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ گذشتہ چند روز سے کالا پتھر، عنبر پیٹ اور پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پائی جانے والی بے چینی کے سبب ان مقامات پر عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے جانے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ پنجہ گٹہ میں موہن کمار تبادلہ کرتے ہوئے کروناکر ریڈی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس طرح موہن کمار کو پنجہ گٹہ سے عنبرپیٹ ، اس طرح چندرائن گٹہ سے انسپکٹر کوٹیشور راؤ کو ہٹاکررودرا بھاسکر کو مقرر کیا گیا ۔ مسٹر ایس سدرشن کو کالا پتھر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر حسینی علم کی حیثیت سے کے سرینواس کا تقرر کیا گیا جبکہ کالا پتھر انسپکٹر کو اسپیشل برانچ اور چندرائن گٹہ انسپکٹر کو آئی ٹی سیل تبادلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں قتل کے بڑھتے واقعات پر عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور تشویش سے متعلق ایک رپورٹ روز نامہ ’سیاست‘ میں شائع ہونے کے بعد پولیس حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ کمشنر انجنی کمار نے ان واقعات پر قابو پانے میں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کے انسپکٹران کی ناکامی کا سخت نوٹ لیا اور انہیں غیر اہم مقامات پر تبادلے کردیئے۔ چندرائن گٹہ، کالا پتھر اور پنجہ گٹہ کے انسپکٹران کا تبادلہ ’ سیاست‘ کی خبر کا اثر معلوم ہوتا ہے۔چندرائن گٹہ اور کالا پتھر کے انسپکٹران کو غیر اہم مقامات پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ چندرائن گٹہ کے انسپکٹر کو سی سی سی کے آئی ٹی سل ، کالا پتھر کے کنکیا کو اسپیشل برانچ تبادلہ کردیا گیا۔
