پنچایت انتخابات ، اسکولس میں یوم جمہوریہ تقاریب سادہ ہوں گی

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پنچایت انتخابات میں جہاں کانگریس کو ملنے والی کامیابی سے پارٹی میں ایک نیا جوش پڑا ہے تو دوسری جانب اضلاع کے اسکولوں میں یوم جمہوریہ کی تقاریب ٹھنڈی پڑی ہوئی ہیں کیوں کہ یوم جمہوریہ اور آزادی کے جشن کے موقع پر اسکولوں میں طلبہ جن پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں اس کے پیچھے اساتذہ کی کئی دنوں پہلے سے کی جانے والی محنت ہوتی ہے ۔ لیکن اس مرتبہ پنچایت انتخابات کی ڈیوٹی کی انجام دہی میں اساتذہ مصروف ہیں اور اسکولوں میں طلبہ کو یوم جمہوریہ کی تقاریب کی تیاریاں کروانے اور تعلیمی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے میں عملہ کم ہے جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقاریب کو سادگی سے منایا جائے گا ۔