پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے کل رائے دہی

   

حیدرآباد ۔ 28جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ میں پنچایت انتخابات کیلئے جاری مہم آج ختم ہوگئی ۔ جہاں تیسرے مرحلے کے تحت 4115 دیہاتوں میں 30جنوری کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ بعض دیہاتوں میں سرپنچوں کا پہلے ہی متفقہ انتخاب عمل میں آچکا ہے ۔ ان انتخابات کا پُرامن انعقاد کیلئے حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پہلے دو مرحلوں کے انتخابات 21اور 25جنوری کو منعقد ہوئے تھے ۔