پنچایت انتخابات کے خلاف سپریم کورٹ میں آندھراپردیش حکومت کی درخواست

   


ڈیویژن بنچ کے فیصلہ کو چیلنج، کورونا ٹیکہ اندازی کے سبب الیکشن ممکن نہیں
حیدرآباد: آندھراپردیش حکومت نے سپریم کورٹ میں خصوصی درخواست داخل کی ہے جس میں گرام پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے پنچایت راج انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا جس پر ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے حکم التواء جاری کیا تھا ۔ بعد میں ڈیویژن بنچ نے سنگل جج کے احکامات کو کالعدم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو برقرار رکھا۔ حکومت نے ڈیویژن بنچ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور کہا کہ جاریہ ٹیکہ اندازی مہم کے دوران انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ حکومت نے موجودہ صورتحال میں انتخابات کے انعقاد کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پنچایت راج انتخابات کے سلسلہ میں حکومت اور اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔