پنڈت نہرو صدر امریکہ کا استقبال کرنے والے اولین وزیراعظم ہند

   

نئی دہلی ۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو اولین ہندوستانی وزیراعظم تھے جنہوں نے صدر امریکہ کا ہندوستان آمد پر ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اپنے اس ٹوئیٹر سے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جبکہ قبل ازیں سابق وزیراعظم ہند کے ایک پوسٹر پر تصویر شائع کرنے کے نتیجہ میں وہ ایک تنازعہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ انہوں نے پنڈت نہرو اور اندراگاندھی کے امریکہ دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ غالباً پنڈت نہرو نے یو ایس ایس آر کے دورہ سے راست امریکہ روانہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ششی تھرور نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو اور ان کی دختر نے عوام کی کثیر تعداد کی جانب ہاتھ لہراتے ہوئے ان کے استقبال کا جواب دیاتھا جبکہ وہ اندرا گاندھی کے نام کے نعرے لگا رہے تھے۔