ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی مقبولیت مسلسل قائم ہے اور ایک تازہ سروے کے مطابق روس کے 58 فیصد افراد نے ہی پوتن پر اعتماد ظاہر کیا ہے جبکہ ایک ہفتے قبل بھی یہ اعداد و شمار تقریباً 58 فیصد ہی تھے ۔ روس کے پبلک اوپنین فاؤنڈیشن (ایف او ایم) نے جمعہ کوسروے کا نتیجہ جاری کیا۔ سروے کے مطابق 31 فیصد عوام نے روس کے صدر غیرمطمئن ہیں جبکہ 11فیصد عوام اس سلسلے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکے ۔ سروے کے مطابق 60 فیصد افراد پوتن کے کام کے سلسلے میں مطمئن ہیں جبکہ 26 فیصد نے ان کے کام پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر 14 فیصد افراد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ سروے 21 سے 23 اگست کے درمیان فون کے ذریعے کیا گیا اور اس میں تقریباً چار ہزار افراد نے حصہ لیا۔