ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جمعرات کو چیچن رہنما رمضان قدیروف نے ملاقات کی ہے۔ روس کے سرکاری ٹی وی کے میزبان پاویل زاروبین نے اپنے ٹیلی گرام چینل پراس ملاقات کی اطلاع دی ہے۔ رمضان قدیروف نے روسی صدر سے اس ملاقات سے تین روز قبل ہی اپنے ایک نوعمر بیٹے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔اس میں ان کاچھوٹا بیٹا آدم قرآن مجید جلانے کے الزام میں ایک یوکرینی قیدی کو پیٹ رہا ہے۔ چیچن لیڈر نے اپنے بیٹے کے اس فعل پرفخر کا اظہار کیا تھا۔یہ اطلاع قدیروف کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔تاہم چیچن رہنما نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کومسترد کردیا تھا۔