پوتن کی عباس سے ’بورڈ آف پیس‘ پر بات چیت

   

ماسکو ۔ 23 جنوری (ایجنسیز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو فلسطینی رہنما محمود عباس کو بتایا کہ روس فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس اقدام کو ایک ارب ڈالر کے روسی اثاثی جات بھیجنے کیلئے تیار ہے جو امریکہ میں منجمد ہیں۔روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق پوتن نے یہ بھی کہا کہ بورڈ آف پیس کیلئے منجمد روسی اثاثہ جات استعمال کرنے کے حوالے سے پہلے امریکہ سے تبادلہ خیال ہو چکا ہے۔