٭ قیمتی کار پورشہ 911 کریرا ایس جو زائد از 2 کروڑ روپئے مالیت رکھتی ہے، گجرات میں اس کے مالک کو 9.8 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ سڑک پر نمبر پلیٹ کے بغیر یہ کار پائے جانے پر چیکنگ کی گئی تو کارکرد دستاویزات بھی نہیں پائے گئے۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انھوں نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ گاڑی کو تب ہی حوالے کریں گے جب اس کا مالک جرمانہ ادا کرے اور ہمیں رسید دکھائے۔