واشنگٹن: امریکی وفاقی عہدیداروں نے جمعرات کے روز پورٹ لینڈ میں کورٹ کمپلیکس کی طرف لگی دھات کی باڑ کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں مظاہرین پر آنسو گیس اور دستی بم استعمال کیا -موصولہ اطلاع کے مطابق پچھلے 56 دنوں سے شہر میں جاری پرتشدد واقعات کی وجہ سے چہارشنبہ کو شہر میں دھات کی باڑ لگائی گئی تھی۔ مظاہرین نے چھوٹے دھماکہ خیز آلات اور جلتی ہوئی چیزیں پھینک کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے انہیں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ متعدد بار موقع واردات سے جانے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد انہوں نے انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور دستی بم بھی پھینکے ۔دریں اثنا کئی ہزاروں افراد نے ایک قریبی عوامی گارڈن پر پرامن مظاہرہ کیا جہاں میئر ٹیڈ وہیلر نے عوام سے خطاب کیا۔
اگرچہ مجمع نے میئر کے خطاب پر جوش و خروش کا اظہار نہیں کیا ، تاہم انہوں نے پولیس کو بہتر بنانے کا بھی وعدہ کیا۔