پوسٹرس میں اپنے کو نمایاں کرنے پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے تلنگانہ بی جے پی کے سرکردہ قائدین کی سرزنش کی

   

حیدرآباد ۔ یکم اگست (سیاست نیوز) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے تلنگانہ بی جے پی کے سرکردہ قائدین کی سرزنش کی اور خبردار کیا کہ اگر وہ پارٹی کے لئے پوری طرح سرگرم عمل نہیں ہوں گے تو وہ تلنگانہ میں اقتدار پر آنے کا خیال چھوڑ دیں۔ انہوں نے مغربی بنگال کی مثال دی جبکہ بی جے پی نے اقتدار پر آنے کا موقع کھو دیا۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے حیدرآباد میں جائزہ اجلاس میں بی جے پی کے بیانرس پر تنقید کی جو پارٹی قائدین نے اپنے آپ کو نمایاں کرنے کے لئے لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بجائے اولمپک میڈل جیتنے والوں کے فوٹو لگانا چاہئے تھا۔ سنتوش نے مسلمانوں اور عیسائیوں سے دوری رکھنے والے ریاستی بی جے پی قائدین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔