حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) پولیس اسٹیشن سے فرار ہونے ملزم کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ کوتوال کرشنا کو پولیس نے عصمت ریزی کے مقدمہ میں حراست میں لیا تھا جو پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں موجود تھا۔ آج ضرورت سے فارغ ہونے لاک اپ سے باہر آنے کے بعد کوتوال کرشنا نے پولیس اسٹیشن کی عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگادی اور فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس ایس آر نگر نے فوری اسے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کوتوال کرشنا کے خلاف مارچ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کوتوال کرشنا ایک سے زائد عصمت ریزی کے معاملات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ ع