جھانسی (اترپردیش) : جھانسی پولیس نے اپنا بالکلیہ مختلف روپ ظاہر کرتے ہوئے ایک نوجوان جوڑے کو پولیس اسٹیشن میں شادی کرنے میں مدد کی اور انہیں والدین کے دباؤ سے بچایا۔ پریشان حال سریندر اور نندنی کوتوالی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے اور دونوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے شادی کرناچاہتے ہیں لیکن ان کے والدین نہ صرف اس رشتہ کے مخالف ہیں بلکہ وہ دونوں کو دھمکا بھی رہے ہیں۔ نوجوان جوڑے نے کہا کہ وہ پہلے ہی مقامی آریا سماج مندر میں شادی کرچکے ہیں۔ پولیس نے عمر سے متعلق دستاویز کی تصدیق کے بعد اپنی سرپرستی میں دونوں کی شادی پولیس اسٹیشن میں کرائی۔
