مقدمات کی صاف دلی سے یکسوئی پر زور ، پولیس کا دورہ الوال
پولیس اسٹیشن کمشنر پولیس انجنی کمار کا بیان
حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) جرم ہونے سے قبل اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا جرم ہونے کے بعد اس کو حل کرنے سے بہتر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر وی سی سجنار نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پولسنگ میں ریاکٹو سے زیادہ پروایکسٹو سنسنی کی ضرورت ہے ۔ کمشنر پولیس الوال پولیس اسٹیشن کا معائنہ کر رہے تھے ۔ انہوں نے عملہ کو اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ ہر وقت چوکس رہے چونکہ خدمات کے دوران لاپرواہی کے مضر اثرات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے الوال پولیس کے کام کاج اور طریقہ کار کا معائنہ کیا ۔ بالخصوص ریسپشنسٹ عملہ سے کافی دیر گفتگو کی اور انہیں تاکید کی کہ وہ شکایت گذار شہریوں کے ساتھ حسن سلوک رواں رکھیں اور ان کا احترام کریں ۔ کیا ، کب کہاں کیوں کون اور کیسے کے اصولوں کو شکایت میں ضرور درج کریں اور اس مسئلہ پر غور کریں ۔ اس کے ساتھ ہی اعلی عہدیداروں سے اطلاعات کا تبادلہ کریں ۔کمشنر پولیس سائبرآباد نے کہا کہ حالات کے پیش نظر کالونیوں میں پولیس گشت بڑھادی جائے اور جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر خاص توجہ مرکوز کی جائے ۔ کمشنر پولیس نے پولیس اسٹیشن میں حفاظتی آلات کا معائنہ کیا اور پٹرولنگ گاڑیوں کی جانچ کی اور پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں صفائی پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی و دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے ۔
