بھوپال ۔2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر شکنتلا کھاتک اور ان کے دیگر 7 ساتھیوں کو مقامی عدالت نے تین سال قید کی سزاء سنائی ہے۔ ان پر 2017ء میں پیش آئے ایک احتجاجی مظاہرہ کے دوران پولیس اسٹیشن کو جلادینے کی دھمکی کا الزام ہے۔ کھاتک اور ان کے ساتھیوں کو پولیس اسٹیشن انچارج اور دیگر عملہ پر حملہ کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ واقعہ دو سال پہلے مندسور میں کسانوں کے احتجاج پر پولیس فائرنگ کے بعد پیش آیا تھا۔