پولیس اسٹیشنوں میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ متعارف

   

پنا، 22 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں پولیس اسٹیشنوں کے کام کاج میں شفافیت لانے اور عوام کی سہولت کے پیش نظر پولیس سپرنٹنڈنٹ سائی کرشنا ایس تھوٹا نے ایک اہم پہل کرتے ہوئے ایک کیو آر کوڈ جاری کیا ہے ، جس کے ذریعے شہری اپنی شکایت براہ راست بھیج سکتے ہیں۔یہ کیو آر کوڈ ہر تھانے اور دفتر میں چسپاں کیا جا رہا ہے ، جسے شہری اپنے موبائل سے ا سکین کر کے اپنی شکایت براہ راست سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھیج سکتے ہیں۔
اور تھانوں میں شکایت کے اندراج میں درپیش مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے پولیس کی بدسلوکی یا غلط رویے کی اطلاع دینے کے ساتھ ساتھ اچھے کام کرنے والے اہلکاروں کی تعریف بھی کرسکتے ہیں۔ شہری کسی بھی کارروائی میں غیر ضروری تاخیر، یا کسی اور مسئلے کی شکایت بھی درج کراسکتے ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس قدم کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانا، پولیس کی کارروائی کو تیز کرنا اور امن و امان کو مزید موثر بنانا ہے ۔پنا پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنی فعال شرکت کو یقینی بنائیں۔