نیویارک: امریکہ میں پولیس اہلکاروں نے اس مرتبہ سیاہ فام حاملہ خاتون کو بد سلوکی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کے بعد امریکہ بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکی پولیس کے اہلکاروں کے رویہ نے ملک بھر میں اشتعال پھیلا دیا ہے۔امریکی میڈیا کی طرف سے شائع ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلوریڈا میں پولیس اہلکاروں نے ایک کار کے گرد گھیرا ڈال لیا۔ کار کے اندر سیاہ فام حاملہ خاتون موجود ہییہ واقعہ گزشتہ مئی میں بوکارٹن میں کار کے مسافروں اور پولیس کے درمیان جھگڑے سے شروع ہوا۔ تاہم اس کی ویڈیو اتوار کو سامنے آئی۔ کار میں خاتون کے ساتھ اس کے بچے بھی تھے۔پولیس افسران اور کار کے مسافروں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک پولیس افسر نے حاملہ خاتون کو گاڑی سے باہر نکالا۔ خاتون نے چیخ کر کہا تھا “مجھے مت چھونا.. میں چھ ماہ کی حاملہ ہوں”۔
