حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے ایک سینئر آئی پی ایس آفیسر سندیپ شنڈلیہ کو ڈی جی محابس و اصلاحی خدمات کی زائد ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا۔ شنڈلیہ فی الحال ایڈیشنل ڈی جی ریلویز و روڈ سیفٹی ہیں۔ پرنسپال سکریٹری (داخلہ ) راجیو ترویدی کو فوری اثر کے ساتھ اس کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس طرح ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ( ٹیکنیکل سرویس ) روی گپتا ( آئی پی ایس ) کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور بحیثیت معتمد برائے حکومت ( محکمہ داخلہ ) بجائے راجیو ترویدی متبدلہ، مقرر کیا گیا ہے۔