پولیس بھی اسلحہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر نہیں ڈال سکیں گے

   

جھنجھنو: راجستھان میں پولیس اہلکاروں سمیت لوگ اب ہتھیاروں کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرسکیں گے ۔محکمہ پولیس نے اس کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس منیش ترپاٹھی نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا فیس بک ، واٹس ایپ یا دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہتھیاروں کے ساتھ فوٹو اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ مسٹر ترپاٹھی نے کہا کہ کوئی بھی پولیس آفیسر ملازم جس نے وردی یا سادہ لباس میں ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا ہے ، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر ہٹائیں۔