پولیس تحویل میں خاتون کی موت پر اے سی پی چوٹ اپل کا تبادلہ

   

حیدرآباد۔ پولیس تحویل میں خاتون کی موت کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ گزشتہ میں کمشنر پولیس نے ایک سب انسپکٹر اور دو پولیس کانسٹبل کو اس معاملہ میں معطل کردیا تھا۔ اور اب تازہ کارروائی میں اے سی پی چوٹ اپل کو خدمات سے ہٹا دیا گیا۔ کمشنر پولیس مہیش بھگوت نے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چوٹ اپل ڈیویژن مسٹر ستیا کو خدمات سے فوری ہٹاتے ہوئے انہیں ان کی خدمات کو کمشنریٹ سے جوڑ دیا ہے۔ ان کی جگہ بھونگیر ٹرافک سے وابستہ اے سی پی شنکر کو زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کیس میں تاحال 4 پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اڈہ گڈور پولیس اسٹیشن میں خاتون کی موت پر ساری ریاست میں تشویش پائی جاتی ہے اور آئے دن پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگنے گلے ہیں اور ہر گوشہ سے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔