پولیس رویہ سے دل برداشتہ شخص کا اقدام خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ضلع بھونگیر کے یوملا رامارم میں ایک نوجوان کی جانب سے اپنی شکایتی درخواست کو قبول کرنے سے پولیس کے انکار پر پولیس اسٹیشن کے روبرو کیڑے مار دوا پی کر اقدام خود کشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم وہاں موجود گاؤں کے لوگوں نے نوجوان کے اس اقدام کو دیکھتے ہوئے کیڑے مار دوا کا ڈبہ چھین لیا جب تک ہی اس نے دوا پی لیا تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نوجوان کو فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یوملا راما رم منڈل کے فقیر گوڑہ سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائیوں کے وینکٹیش اور کے راجندر کو وراثت میں حاصل ہوئی ساڑھے چار ایکڑ اراضی کے مسئلہ پرکچھ عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا ۔ گذشتہ سال ماہ دسمبر میں گاوں کے ذی اثر اصحاب کے روبرو اس تنازعہ کے مسئلہ کو پیش کر کے پنچایت بٹھائی گئی تھی اور اس پنچایت میں دونوں کے مابین ایک معاہدہ طئے پایا تھا لیکن تین چار دن کے دوران کے راجندر کی بیوی انسویا اور اس کا بیٹا نریش کی جانب سے اسے گالی گلوج کرنے کی شکایت کرتے ہوئے پولیس کو درخواست پیش کی جس پر کیس کے مسئلہ پر گذشتہ دن پولیس اسٹیشن آنے والے نریش نے جوابی درخواست دینے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے نریش کے خلاف کیس درج کیے جانے کا اظہار کرتے ہوئے پیش کی جانے والی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کیا جس پر دل برداشتہ نریش نے پولیس اسٹیشن کے باہر آکر کیڑے مار دوا پی لیا ۔ اور خود کشی کرنے کی مبینہ کوشش کی ۔ لیکن گاؤں کے افراد نے اس کوشش کو ناکام بنانے کا اقدام کیا ۔۔