جگتیال /20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اگر پولیس آزادانہ طور پر پروگرام منعقد کرے تو ہم اس کا خیرمقدم کرین گے ۔ افسران کو غیر جانبداری سے کام لینا چاہیے۔سرکاری ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی محکمے سے تعلق رکھتے ہوں، غیر جانبداری سے کام کریں۔الیکشن کمیشن پہلے ہی حکومت کو ملازمین کے تبادلوں کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر چکا ہے اور یہ عمل جاری ہے۔الیکشن میں محکمہ ریونیو اور محکمہ پولیس اہم ہیں۔سرکاری افسران، ریونیو اور محکمہ پولیس کو غیر جانبداری سے کام کرنا چاہیے۔ایسے وقت جب انتخابات ہونے والے ہیں، ہم پولیس کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پروگرام سیاست پر اثر انداز ہونے کے بارے میں الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لائیں گے جبکہ افسران کے تبادلوں کا عمل جاری ہے۔ جیون ریڈی نے کہا کہ وہ اپنی 40 سالہ سیاست میں اسطرح کے پروگرام نہیں دیکھے جو سیاست پر اثر انداز ہونے کیلئے پولیس اور سماجی خدمات تنظیم کے ساتھ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ایل ایم کوپلا کی تنظیم کے ساتھ پروگرام کا انعقاد یہ حیرت کی بات ہے کہ اس کا انعقاد ضلعی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کیا جاتا اور پولیس بے روزگاروں کو نوکریاں دینے میں خود مختار ہونا چاہیے۔
