بھینسہ۔ یکم؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس ٹی سائی کمار نے پریس نوٹ کے ذریعہ بتایا کہ ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا کی ہدایت پر ایسے افراد و متاثرین جو پولیس اسٹیشن نہیں پہنچ سکتے کو یقین دلانے اور متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے آن سائٹ ایف آئی آر کے طور پر ڈی جی پی تلنگانہ کی جانب سے شروع کی گئی سہولیات کے تحت متاثرہ شنڈے ہنومنت راؤ ولد شیام راؤ عمر 55 سال ساکن شیواجی نگر کو 25/فروری 2026 کو شام سات بجے جب وہ اپنی گلیمر بائک پر گھر واپس آرہا تھا شیواجی کمان کے سامنے یو ٹرن لیتے ہوئے نرمل کی جانب جانے والی ایک کار نے لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر مار دی اور وہ وہیں گر گیا جس کے سر اور کندھوں پر شدید چوٹیں آنے کے بعد اسے علاج کے لیے بھینسہ کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا، تاہم جب وہ پولیس اسٹیشن آ کر شکایت درج کرانے سے قاصر رہا تو ان سے رابطہ کیا گیا اور متاثرہ کی خواہش کے مطابق پولیس عہدیدار ہاسپٹل گئے جہاں متاثرہ زیر علاج ہے متاثرہ نے درخواست دی جس پر ایف آئی آر درج کی گئی۔