پولیس عہدیداروں کو ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد

   

فراہم کی جائے : کمشنر پی پرمود کمار
ورنگل۔ پولیس عہدیداروں اور ارکان خاندان کو ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کا پولیس کمشنر پی پرمود کمار آئی پی ایس نے کمشنریٹ آفس میں انڈین میڈیکل اسوسی ایشن ورنگل اور خانگی نرسنگ ہوم اسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کے ساتھ پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ملاقات کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ کمشنر نے ڈاکٹروں سے کہا کہ امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس عہدیدار دن رات محنت کرتے ہیںایسے میں اگر ایمرجنسی ضرورت پیش آنے پر بہتر سلوک کرتے ہوئے پولیس عملہ اور ارکان خاندان کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے پرائیویٹ ہاسپٹلس اسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کو مشورہ دیاکہ عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بہتر سے بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی وینکٹ لکشمی، تروپتی، اے سی پی جناردھن ، جتیندر ریڈی، پرتاپ کمار، ڈاکٹر سرینواس، ڈاکٹر لکشمی نارائنا، ڈاکٹر کالی پرساد ، ڈاکٹر وجئے چندریڈی اور دیگر موجود تھے