پولیس ‘ محکمہ جنگلات کے عملہ کو تحفظ فراہم کرنے تیار : وزیر داخلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 2 جولائی ( پی ٹی آئی ) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج کہا کہ ریاستی پولیس محکمہ جنگلات کے عملہ کو تحفظ فراہم کرنے تیار ہے جو ریاست میں جنگلاتی اراضی کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ۔ جناب محمود علی نے ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کے ساتھ خاتون فاریسٹ رینج آفیسر پر حملہ کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور جنگلات کے عملہ کو پولیس تحفظ فراہم کیا جائیگا ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔