پولیس مخبر ہونے پر پرجا کورٹ میں سابق سرپنچ کو سزا

   

حیدرآباد۔/22ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ماویسٹوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملگ ضلع کے ایٹورناگارم منڈل سے تعلق رکھنے والے سابق سرپنچ کے رمیش کو پرجا کورٹ میں سزا دی گئی۔ کونڈا پورم موضع سے تعلق رکھنے والے سابق سرپنچ کو ماویسٹوں نے دو دن قبل اغوا کرلیا تھا۔ چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقہ میں کتہ پلی کے مقام پر سابق سرپنچ کی نعش دستیاب ہوئی۔ ماویسٹوں نے ایک مکتوب جاری کیا جس میں کہا گیا کہ رمیش کو پرجا کورٹ میں سزا دی گئی ہے۔ پولیس کے مخبر کی طرح کام کرنے پر یہ سزا دی گئی۔ وینکٹا پورم ایریا کمیٹی سکریٹری شانتا کے نام سے ماویسٹوں نے مکتوب جاری کیا۔ ماویسٹ سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر ملگ اور اطراف کے علاقوں میں عوام خوف و دہشت کا شکار ہیں۔ر