پولیس مظالم کے خلاف ہنمنت راو کی ایک روزہ دیکشا

   

حیدرآباد 14 جون ( این ایس ایس ) کانگریس لیڈر وی ہنمنت راو نے پولیس مظالم کے خلاف پارٹی لیڈر راملو نائک کے ساتھ اپنے گھر پر ایک روزہ بھوک ہڑتال ( ستیہ گرہ دیکشا ) کی ۔ انہوں نے یہ ہڑتال پارٹی قائدین کو کسی بھی طرح کے احتجاجی پروگرام کے انعقاد سے روکنے پولیس کے رویہ کے خلاف کی ۔ سابق رکن پارلیمنٹ ملو روی نے دونوں قائدین کی بھوک ہڑتال سے اظہار یگانگت کیا جبکہ سابق وزیر و سینئر لیڈر کے جانا ریڈی نے شام میں انہیں شربت پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی ۔