حیدرآباد: علاقہ رچہ کنڈہ میں پولیس نے موسلادھار بارش میں اچانک بہہ جانے والے دو افراد کی جانیں بچائیں۔ پہلے واقعہ میں بھونگیر پولیس نے جیون نامی نوجوان کو اس وقت پانی میں بہنے سے بچالیا جب وہ شدید بارش میں پھنس گیا تھا۔ اسی طرح گھٹکیسر پولیس نے این ایف سی نگرچنا چیروگو تالاب کے پانی میں بہہ جانے والے ایک شخص کوبچالیا جس کی شناخت پرکاش کی حیثیت سے کی گئی ۔شہر میں بعض علاقوں سے دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جبکہ بنڈلہ گوڑہ چندرائن گٹہ میں فارم ہاؤز کی دیوار گرنے سے 8 افراد کی موت ہوگئی۔