پولیس نے لڑکیوں سے برہنہ ڈانس کروایا

   

ویڈیو وائرل، واقعہ کی تحقیقات کیلئے وزیرداخلہ مہاراشٹرا کی ہدایت
ممبئی : مہاراشٹرا پولیس نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرہ کو ہی بدل کر بیٹیوں کو پکڑو برہنہ ڈانس کراؤ جیسے شرمناک واقعہ میں بدل دیا ہے۔ اس واقعہ میں مہاراشٹرا پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ جب حکومت مہاراشٹرا کے علم میں آیا تو اس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ جلگاؤں میں ایک سرکاری گرلز ہاسٹل میں چند نامعلوم افراد اور پولیس افسران کسی معاملہ کی جانچ کے بہانے زبردستی گھس پڑے۔ لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ پولیس عملہ نے لڑکیوں کو برہنہ ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرداخلہ مہاراشٹرا انیل دیشمکھ نے چار ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی اور تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقاتی رپورٹ دو دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔