٭ امیت شاہ کی دہلی میں ریالی کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرے لگانے والے نوجوان کو کل زدوکوب کیا گیا تھا۔ بعد میں اُس کو برہم ہجوم سے محفوظ طریقہ سے نکال لیا گیا تھا۔ 20 سالہ ہرجیت سنگھ نے آج الزام لگایا کہ دہلی پولیس نے اُسے حراست میں رکھا اور الزامات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ پولیس نے اُس کو ہدایت دی کہ وہ ایک لیٹر لکھے جس میں یہ بتائے کہ وہ ذہنی طور پر متاثر ہے۔ پولیس نے مجھے ذہنی طور پر متاثر لکھنے کے لئے کہا۔