پولیس نے یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا، جانیں کیوں؟
نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف ذات پات کے بیان پر پولیس کے ذریعے شکایت درج کی گئی ہے جو انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر براہ راست چیٹ کے دوران کی تھی۔
ذات پات کا تبصرہ
یوراج نے انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یوزویندر چہل کی طرف ذات پات کا تبصرہ کرنے کے بعد یوراج کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
لوگوں نے انکے اس تبصرہ پر مختلف قسم کے کمنٹ کیے ہیں۔۔
یوراج کیسی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہو؟
کیا یوراج کو کچھ کام نہیں ہے؟

روہت شرما نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کیا تو پاگل ہو گیا ہے؟ اپنے والد کو کیوں نچا رہا ہے؟
یوراج سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ
زی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق دلت حقوق کارکن اور وکیل ایڈوکیٹ رجت کلسن نے یسراج کے خلاف حصار کے ہانسی میں پولیس میں شکایت درج کی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کلسن نے یوراج کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل نے روہت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارتی اوپنر نے یوراج کے تبصرے پر اظہار برہمی نہیں کیا۔ ہانسی کے ایس پی لوکندر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کو ڈی ایس پی سٹی کو پیش کیا ہے ۔
شوشل میڈیا پر یوراج کو مختلف قسم کے تبصروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہیش ٹیگ کے ساتھ معافی مانگو یوراج بھی ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔