پولیس وزیر اعظم مودی کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کی تلاش میں

   

Ferty9 Clinic

وزیر اعظم نریندر مودی کو گولی مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہیایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس معاملہ میں نوجوان کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موہنا تھانہ انچارج نے ہریانہ کے سونی پت کے موہنا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان خود کو ہریانہ کا رہنے والا اور سونی پت کے گاؤں موہنا کا رہنے والا بتا رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر وزیر اعظم مودی میرے سامنے آئے تو میں انہیں گولی مار دوں گا۔ پولیس نوجوان کی تلاش کر رہی ہے۔ سونی پت کے موہنا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر راجپال نے آج کیس درج کیا ہے۔