جموں : پولیس نے اتوار کے روز پلوامہ حملے کی دوسری برسی کے موقع پر جموں بس اڈے سے 7 کلو وزنی آئی ای ڈی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بتادیں کہ پلوامہ کے لیتہ پورہ میں 14 فروری 2019 کو سی آر پی ایف کی ایک کانوائے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں قریب 40 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک ٹیم نے جموں بس اڈے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران 7 کلو وزنی آئی ای ڈی بر آمد کی۔