پولیس کی تلاشی مہم ، دو کیلو سونا ضبط ، ایک شخص گرفتار

   

ڈی سی پی نارتھ زون چندنا دپتی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری میں مصروف سٹی پولیس نے تلاشی کے دوران آج 2 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ مہانکالی پولیس ایس ڈی روڈ سواپنالوک کامپلکس کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران بڑے پیمانے پر سونا ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ زون چندنا دپتی نے بتایا کہ 27 سالہ کے سریکانت کے قبضہ سے سونے کے بسکٹ ضبط کرلیے گئے جو سہاسرا جویلری شاپ نرمل میں کام کرتا ہے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ 100 گرام پر مشتمل فی بسکٹ کل 20 سونے کے بسکٹ کو ضبط کیے گئے جو 2 کیلو گرام کے پائے جاتے ہیں اور ان کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سریکانت دوکان کے مالک راج شیکھر راجو اور سدی وینائک جویلرس عادل آباد کی ہدایت پر حیدرآباد آیا تھا ۔ اور 9 بسکٹ اس نے آر پی روڈ کے کپاس گولڈ سے حاصل کئے اور گیارہ سونے کے بسکٹ راجندر کمار جویلرس جنرل بازار سے حاصل کئے اور مشتبہ انداز میں گھوم رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان سونے کے بسکٹ کے تعلق سے مزید ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائیں گی اور آئی ٹی ریٹرن کی جانچ کی جائے گی اور متعلقہ ریٹرنگ آفیسرس حلقہ اسمبلی صنعت نگر کو آگاہ کروایا جائے گا ۔۔ ع