پولیس کی تلاشی مہم کے دوران 5 لاکھ روپئے ضبط

   

کلواکرتی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ پولیس کی تلاشی مہم کے دوران 5 لاکھ روپئے ضبط کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ونگور ایس آئی مہیش گوڑ کے مطابق پولیس تلاشی میں ایک کار سے 2.80 لاکھ روپئے جب کہ دوسری کار سے 2.20 لاکھ روپئے ضبط کئے گئے۔ یہ کارروائی بلدی انتخابات کے پس منظر میں گزشتہ شام سری سیلم ہائی وے جو ونگور بس اسٹانڈ کے پاس تلاشی میں یہ رقم ضبط کی گئی۔ ضبط کی گئی رقم الیکشن کمیشن کے حوالے کردی گئی۔