پولیس کی جانب سے عوام کیلئے QR کوڈ کی فراہمی

   

بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات ،استفادہ کرنے پولیس کمشنر کی اپیل
سدی پیٹ /16 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی سہولت کے لیے عوام سے زیادہ بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے QR کوڈ کے ذریعے شکایت کنندگان کی تفصیلات جمع کریں جب شکایت کنندگان پولیس اسٹیشن آ کر درخواست جمع کراتے ہیں، تو انہیں دی جانے والی خدمات کے بارے میں QR کوڈ اسکین کرکے فیڈبیک دینے کے موقع سے فائدہ اٹھا نا چاہئے ۔ ہر پولیس اسٹیشن کے احاطے، سرکل آفس، اے سی پی آفس، اور سی پی آفس کے احاطے میں QR کوڈ والے پانچ پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ یہ بات پولیس کمشنر ڈاکٹر بی انورادھا، سیدی پیٹ نے کہی کہ تلنگانہ پولیس خدمات پر عوام کی رائے جاننے کے لیے تلنگانہ حکومت نے ایک نیا QR کوڈ بنایا ہے جس کا رسمی آغاز کیا گیا ہے۔ سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ کے تحت تمام پولیس اسٹیشنز، سرکل آفسز، اے سی پی آفسز، اور پولیس کمشنر آفس میں شکایت کنندگان کی شکایت کے حوالے سے متعلقہ پولیس اسٹاف کے رویے اور ان کے کام پر عوام اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے یہ QR کوڈ مہیا کیا گیا ہے۔ یہ QR کوڈ عوام کی آراء اور پولیس کے بارے میں ان کی رائے جمع کرنے کے لیے متعارف کیا گیا ہے۔ یہ QR کوڈ پوسٹرز ہر پولیس اسٹیشن، سرکل آفس، اے سی پی آفس، اور پانچ جگہوں پر، جیسا کہ ریسیپشن اور پولیس اسٹیشن کے سامنے عوام کے لیے نظر آنے والے مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ عوام اپنی رائے فیڈبیک ان موضوعات پر دے سکتے ہیں شکایات درخواستیں ایف آئی آر ای چالان/ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں پاسپورٹ تصدیق دیگر امور اوپر دیے گئے موضوعات پر QR کوڈ اسکین کرکے اپنی رائے اور ریٹنگ دے سکتے ہیں۔ پولیس کمشنر صاحبہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس QR کوڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی رائے کی بنیاد پر مزید بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔