پولیس کی زیر حراست ایک شخص کا قتل ، تین پولیس اہلکار معطل

   

پرتاپ گڑھ ۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)اُترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج میں زیر حراست کل دو افراد کے جھگڑے میں ایک شخص نے دوسرے شخص کو پھاوڑے مار کر اس قدر زخمی کردیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اس سلسلہ میں پولیس کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ نے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ آپسی تنازعہ کے سبب آماپور برّہ سے مٹھائی لال (50) کو تھانہ رانی گنج پولیس کو حراست میں دیا تھا ۔وہیں حراست میں ایک دوسرا شخص جو دماغی طور پر معذور تھا، پھاوڑے سے مٹھائی لال پر حملہ کر دیا ۔ شدید زخمی حالت میں پولیس نے مٹھائی لال کو مقامی سی ایچ سی میں علاج کیلئے داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا ۔اس سلسلہ میں ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹبل رجت رام گپتا ، راکیش کمار اور کانسٹبل شبھم کھروار کو ڈیوٹی پر لاپرواہی کے جرم میں معطل کر دیا گیا ۔