پولیس کی مستعدی سے ایک شخص خودکشی سے بچ گیا

   

کریم نگر ۔ لوور مانیر ڈیم کریم نگر میں خودکشی کی کوشش پر شخص کو ایک پولیس نے بچالیا ۔ تفصیلات کے بموجب شہر کریم نگر سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ سرینواس جو کہ شراب نوشی کا عادی تھا جس کی وجہ سے افراد خاندان کے علاوہ اس کے محلہ کے اطراف کے افرادنے اس شخص سے سخت ناراض تھے اور مسلسل شراب کو ترک کرنے کی تاکید کیا کرتے تھے ۔ سرینواس کو شراب خریدنے کیلئے پیسے نہ ملنے پر وہ تنگ آکر مانیر ڈیم کریم نگر میں خودکشی کی کوشش کی لیکن گشت کرنے کے دوران پولیس نے اس شخص کو فوری پکڑ لیا اور اس کے افراد خاندان کے حوالے کردیا اور کونسلنگ کی ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر کریم نگر وی بی کملاسن ریڈی نے لیک آوٹ پوسٹ انچارج ایس آئی وی وینکٹ ریڈی کانسٹیبل وی رویندر کی کافی ستائش کی ۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ آوٹ پوسٹ پولیس نے تاحال 146 افراد کو خودکشی کرنے سے بچالیا ۔