مہاراج گنج: اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے صدر کوتوالی علاقے میں پولیس اور مویشی اسمگلروں کے درمیان ہوئے مڈبھیڑ میں ایک اسمگلر اور ایک کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ زخمی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ مویشی اسمگلروں کے ذریعہ مویشیوں کو پک اپ میں لاد کر بہار لے جانے کی اطلاع ملی تھی۔بولیا راجا گاؤں کے سیوان میں گھیرابندی دیکھ اسمگلروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔