پولینڈ میں شاپنگ مال لوٹنے کا انوکھا طریقہ

   

وارسوا: پولینڈ میں شاپنگ مال لوٹنے کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چور نے شاپنگ مال کو لوٹنے کیلئے چوری کا انوکھا طریقہ آزمایہ، وہ مال بند ہونے تک مجسمے کی طرح پوز بنائے کھڑا رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاپنگ مال بند ہوتے ہی چور نے جیولری اسٹور لوٹ لیا تاہم فرار ہونے سے پہلے اسے سکیورٹی گارڈ نے دیکھ کر پکڑ لیا اور پولیس بلالی اور پولیس نے ملزم کو موقع ہی سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسی انداز میں شاپنگ اسٹورکو پہلے بھی کئی بار لوٹ چکا تھا تاہم ہر بار بچ نکلتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ چور اپنے کپڑوں کو نئے کپڑے سے بدلنے کے بہانے مبینہ طور پر ایک ڈیزائنر کی دکان پر بھی گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چور کو تین ماہ کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور اسے 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔