وارسا : پولینڈ میں کورونا کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد دوسری عالمی جنگ کے بعد ملک میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔پولینڈ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز ملک میں کووِڈ 19 سے 248 افراد ہلاک ہوئے، اور وبا کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وبا کے دوران سب سے زیادہ شرح اموات کے حامل یورپی یونین کے رکن پولینڈ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزارت نے یہ بھی اطلاع دی کہ پولینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36,500 کیسز کا تعین ہوااور اومی کرون ویریئنٹ یومیہ واقعات کی تعداد میں ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتہ پولینڈ میں یومیہ نئے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا سکتی ہے۔