وارسا۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ وزارت صحت نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔وزیر صحت لوکاج جماوسکی نے منگل کو متاثرہ مریض کے بارے میں کوئی دیگر انکشاف کئے بغیر کہا کہ یہ مریض جرمنی سے آیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پولینڈ یوروپی یونین کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہونے والا سب سے تازہ بن گیا، جہاں کورنا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں۔