پولینڈ کے وزیرماحولیات کوروناوائرس سے متاثر

   

وارسا ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ کے وزیرماحولیات مچل واز نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ طبی جانچ کے بعد انہیں کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا ہے لہٰذا وہ فی الوقت قرنطینہ (علحدگی) میں ہیں اور خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔ یاد رہیکہ یوروپی یونین کے 30 ملین آبادی والے اس ملک میں اب تک 156 افراد کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جن میں تین افراد فوت ہوچکے ہیں۔ پولینڈ سے دیگر ممالک کے ساتھ فی الحال اپنی سرحدوں کو بند کررہا ہے تاکہ بیرونی سیاح پولینڈ نہ آسکیں جبکہ اسکولس کو بھی احتیاطی طور پر تعطیلات دی گئی ہیں۔ یاد رہیکہ دنیا کے چند اہم سیاستداں جو کوروناوائرس سے متاثر ہیں ان میں فرانس، اسپین اور ایران کے وزراء شامل ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب اپنا ٹسٹ کروایا تو اس کا نتیجہ منفی آیا۔