پومپیو کی برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ سے عالمی مسائل پر بات چیت

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ،26جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر ایران کے نیوکلیئر پروگرام سمیت مختلف عالمی مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان موگن اورٹاگس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔اورٹاگس نے کہا،‘‘وزیر خارجہ مائک پومپیو نے آج برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر مختلف اہم عالمی مسائل پر بات چیت کی۔دونوں لیڈروں نے شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم(ناٹو)کو مضبوط کرنے اور ایران کے بڑھتے نیوکلیائی پروگرام سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات کی۔’’واضح رہے کہ خلیج اومان میں گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز کے نزدیک دو تین ٹینکروں الٹیئر اور کوکوکا کریجیس میں دھماکے کے واقعات اور ایران کے ذریعہ امریک کے خفیہ ڈرون طیارے کو مارگرانے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔