ڈائرکٹر تری وکرما سرینواس بہت جلد پون کلیان کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شروعات کریں گے، لیکن اس فلم میں پون کلیان ایکٹنگ کرتے دکھائی نہیں دیں گے بلکہ وہ اس فلم کو صرف پروڈیوس کریں گے۔ یہ فلم پون کلیان کریٹو ورکس کے بینر پر بنائی جائے گی۔ تری وکرما سرینواس کے ڈائرکشن میں بننے جارہی اس فلم میں پون کلیان کے بھتیجے رام چرن مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جو ان دنوں ایس ایس راجا مولی کی میگا بجٹ فلم ’’آر آر آر‘‘ میں مصروف ہیں، وہیں تری وکرما سرینواس بھی الو ارجن کی ایک فلم مکمل کررہے ہیں۔ دونوں کی دو فلمیں مکمل ہوتے ہی یہ فلم فلور پر چلی جائے گی۔ واضح ہو کہ پون کلیان نے بطور ایکٹر فلمیں نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بطور پروڈیوسر پون کی اس فلم کی اسکرپٹ ڈولی (کشور کمار) ہٹ فلم کٹما رائیوڈو فیم ڈائرکٹر پون کلیان کے لئے خاص طور پر لکھ رہے ہیں۔