پونجھ میں پاکستان کی بلا اشتعال شلباری

   

جموں۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سپاہیوں نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائین آف کنٹرول کے قریب ایک گائوں کو شلباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ایک دیہاتی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی سپاہیوں نے اس گائوں پر بلا اشتعال شلباری شروع کردی۔ اس شلباری میں ایک دیہاتی بھی ہلاک ہوگیا۔ عہدیدار نے کہا کہ ہندوستانی سپاہیوں نے جوابی کارروائی کی۔