پونم پربھا کر انٹر میں ریاست کیٹاپر طالبہ کے گھرپہنچ گئے

   

حیدرآباد 29اپریل(یواین آئی) وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر نے آج کریم نگر ضلع کے سائیدا پور منڈل میں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی دور میں محنت کش طلبہ کا مستقبل روشن ہے ۔ گروکل جونیئر کالج کی ایم پی سی میں زیر تعلیم طالبہ آر ویشنوی نے انٹر سال اول میں 470 میں سے 468 نمبر حاصل کر کے ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔ وزیر پربھاکر نے آج ان کے گھر جا کر طالبہ اور والدین کو مبارکباد دی ۔